ایندھن قیمتوں میں اضافہ کیلئے مرکز ذمہ دار ‘ہریش راؤ

   

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ ( سیاست نیوز ) وزیر فینانس ہریش راؤ نے پکوان گیس ، پٹرول اور ڈیزل قیمتوں میں اضافہ پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ صرف پانچ ریاستوں کے انتخابات تک قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا وہ پہلے سے بول رہے تھے ، انتخابات کے بعد ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا ۔ ان کی پیش قیاسی درست ثابت ہوئی ۔ پکوان گیس پر 500 روپئے اور پٹرول ، ڈیزل پر 5 دن میں 3.50 روپئے کا اضافہ کردیا گیا اور یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا ۔ اس میں روز اضافہ ہورہا ہے ۔ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ سے اشیاء ضروریہ اور ترکاری کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہورہا ہے ۔ جس کا غریب اور متوسط طبقہ پر اضافی مالی بوجھ عائد ہورہا ہے ۔ این ڈی اے حکومت ملک کے عوام کو راحت فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 7 سال سے عوام کو پریشان کیا جارہا ہے ۔ تلنگانہ کے ساتھ مرکزی حکومت مسلسل ناانصافی کررہی ہے ۔ ریاست سے دھان خریدنے سے انکار کیا جارہا ہے ۔ کوئی بھی آبپاشی پراجکٹ کو قومی پراجکٹ کا درجہ نہیں دیا گیا ۔ ن