ریاض ، 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے وزیر توانائی نے آج اپیل کی کہ ایندھن کی سپلائی کے خلاف خطرات پر ’’عاجلانہ اور فیصلہ کن‘‘ وار ضروری ہے جبکہ تیل کی حمل و نقل کی کلیدی خلیجی گزرگاہ میں ٹینکروں پر دوہرے حملے ہوچکے ہیں۔ خالد ال فلاح کے حوالے سے وزارت کے ٹوئٹر پیج پر کہا گیا کہ بحرعرب میں حالیہ دہشت گردانہ حرکتوں کے ذریعے توانائی کی سربراہی کو متاثر کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کا فوری جواب دیا جانا ضروری ہے۔ وہ G20 انرجی اینڈ انوائرنمنٹ منسٹرس کی جاپان میں جاری میٹنگ میں مخاطب تھے۔ یہ حملے جمعرات کو پیش آئے جبکہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے درمیان خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں ۔ سعودی عرب اپنے خطہ میں امریکہ کا قریبی حلیف ہے۔