نئی دہلی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہفتہ کو 44ویں دن کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے ۔ مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبر کو پٹرول اور ڈیزل پر بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے بعدایندھن کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ دہلی حکومت نے 2 دسمبر کو پٹرول پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اے ٹی) کو 8 روپے کم کیا تھا،جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی شرحوں میں کمی ہوئی تھی،حالانکہ ڈیزل کی قیمت جوں کی توں بنی ہوئی ہے ۔ اس دوران بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 44 ویں دن کوئی تبدیلی نہیں نظر آئی۔ اس وقت قومی راجدھانی میں پٹرول کی قیمت 95.41 روپے ، کولکاتہ میں 104.67 روپے ، ممبئی میں 109.98 روپے اور چنئی میں 101.40 روپے ہے ۔ نئی دہلی میں ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے ، کولکاتہ میں 89.79 روپے ، ممبئی میں 94.14 روپے اور چنئی میں 91.43 روپے فی لیٹر ہے ۔