کل ہند کانگریس کی اپیل پر نظام آباد میں احتجاجی پروگرام
نظام آباد۔مرکزی مودی حکومت کی جانب سے ایک ماہ سے مسلسل ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے عام آدمی پر بوجھ عائد کرنے خلاف آج کل ہند کانگریس کی اپیل پر ٹائون کانگریس نظام آباد کی جانب سے احتجاجی پروگرام کو انجام دیا گیا ۔ ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو کی قیادت میں ضلع کانگریس صدر موہن ریڈی ، سابق صدر وقف کمیٹی محمد جاوید اکرم ، یوتھ کانگریس ، این ایس یو آئی و دیگر تنظیموں کی جانب سے احتجاجی پروگرام میں حصہ لیا اور قیمتوں سے فوری دستبرداری کا مطالبہ کیا اور کمشنر میونسپل کارپوریشن جتیش وی پاٹل کو ایک تفصیلی یادداشت پیش کی گئی ۔ بعدازاں صدر ضلع کانگریس موہن ریڈی ، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اقتدار میں آنے سے قبل قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے برخلاف کام کرتے ہوئے گذشتہ ایک ماہ سے مسلسل قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ قیمتوں میں اضافہ کے باعث عام آدمی پر بوجھ عائد ہورہا ہے اور درمیان طبقہ کو اس سے متاثر ہونا پڑرہا ہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ باعث قیمتوں میںبھی اضافہ ہورہا ہے ۔ مرکزی حکومت جن چیزوں کا اعلان کیا تھا ان تمام چیزوں کیخلاف کام کررہی ہے اور عوام پر بوجھ عائد کررہی ہے اور عوام کی پرواہ کئے بغیر ہی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے ۔ کانگریس قائدین نے اپنے احتجاج کو جاری رکھنے اور حکومت پر دبائو ڈالنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔