ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد : ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بے حد اضافہ پر آج سی آئی ٹی یو کی جانب سے رنجل منڈل مستقرپر ضلع سکریٹری نورجہاں نے مرکزی حکومت کے علامتی پتلے کو نذرآتش کیا ۔ ڈیزل اور پٹرول ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے درمیانی طبقہ کی عوام کو زبردست نقصان ہورہا ہے۔ نورجہاں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اقتدار میں آنے سے قبل قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا اقتدار پر آنے کے بعد اسے فراموش کردیا ۔ ڈیزل ، پٹرول ، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی بے حد اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے درمیانی طبقہ کا گذر بسر مشکل ہوتا جارہا ہے نورجہاں نے کہا کہ مرکزی وزیر سمیرتی ایرانی نے کانگریس کے دور میں پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر بڑے پیمانے پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت ناکام کہا تھا لیکن اب گذشتہ 6 سالوں سے مسلسل قیمتوں میں اضافہ کرنے کے باوجود بھی لب کشائی کرنا مناسب نہیں سمجھ رہی ہے ملک گیر سطح پر مرکزی حکومت کیخلاف مظاہرہ کئے جانے کے باوجود بھی حکومت پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑرہا ہے مرکزی حکومت کے دور میں سماج کے ہر طبقہ پریشان ہے کسان سیاہ قانون کیخلاف احتجاج کررہے تو درمیانی طبقہ کی عوام قیمتوں میں اضافہ کیخلاف احتجاج کو بلند کررہے ہیں ۔ انہوں نے فوری قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے درمیانی طبقہ و راحت دینے کا مطالبہ کیا ۔