ایندھن کی قیمتوں میں لگاتار ساتویں روز اضافہ

   


نئی دہلی : پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کو لگاتار ساتویں روز بڑھائی گئیں جس کا سبب تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ بتایا جارہا ہے ۔ لیکن ہندوستان میں فیول کی قیمتیں نئی بلندیوں کو چھورہی ہیں۔ پٹرول میں آج 26 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل میں 29 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ۔ سرکاری ملکیتی فیول ریٹیلرس کے اعلامیہ کے مطابق اس اضافے سے ریاست در ریاست مقامی سیلس ٹیکس یا ویاٹ اور باربرداری کی شرحوں کے اعتبار سے مختلف اضافے درج ہوئے ۔ دہلی میں پٹرول ریکارڈ 88.99 روپئے فی لیٹر ہوگیا اور ممبئی میں اس کی شرح 95.46 ہوگئی جو اب تک کی سب سے اونچی شرح ہے ۔