ایندھن کی قیمتو ں میں دوسرے دن بھی اضافہ

   

نئی دہلی : آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے تک اور ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ کیا گیا۔تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی معروف کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، دہلی میں آج دہلی میں پٹرول 35 پیسے اور ڈیزل 25 پیسے مہنگا ہوا۔ اس اضافے کے بعد ، یہاں پٹرول 98.46 روپے اور ڈیزل 88.90 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔دہلی میں جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 4.23 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.75 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس سے قبل مئی میں پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوا تھا۔ممبئی میں پٹرول کی قیمت 34 پیسے کے اضافے سے 104.56 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 26 پیسے مہنگا ہوکر یہ ریکارڈ 96.42 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔چنئی میں ، پٹرول 30 پیسے مہنگا ہوکر 99.49 روپے اور ڈیزل 23 پیسے اضافے سے 93.46 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ کولکاتہ میں پٹرول 33 پیسے اور ڈیزل 25 پیسے مہنگا ہوا۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 98.30 روپے اور ڈیزل کی قیمت 91.75 روپے ہوگیا ہے ۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔