ایندھن کی قیمت میں اضافہ جاری

   

نئی دہلی : ڈیزل کی قیمت ہفتہ کو ریکارڈ اونچی سطح تک پہنچ گئی جب اس کی شرح میں 61 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جبکہ پٹرول کی قیمت 51 پیسے بڑھ گئی۔ مجموعی طور پر دو ہفتے میں ڈیزل 8.28 اور پٹرول 7.62 روپئے فی لیٹر مہنگا ہوگا ہے۔ دہلی میں نئی قیمتیں پٹرول کیلئے 78.88 اور ڈیزل کیلئے 77.67 روپئے ہوگئی ہیں۔