ایندھن کی قیمت میں اضافہ پر کانگریس کا پیر کو احتجاج

   

نئی دہلی : کانگریس پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ پر آئندہ پیر کو ملک بھر میں اجتماعی احتجاج منعقد کرے گی۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری (آرگنائزیشن) کے سی وینو گوپال نے کہا کہ پارٹی چین کی ہندوستانی علاقہ میں دراندازی پر جمعہ کو اجتماعی احتجاج بھی منعقد کرے گی اور اس سلسلہ میں مشرقی لداخ کی گلوان وادی میںچینی دستوں کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میںشہید فوجیوں کو خراج پیش کیا جائے گا۔ 26 جون کو سارے ہندوستان میں ’’شہیدوں کو سلام دیوس‘‘ مناتے ہوئے کانگریس پارٹی لداخ کے شہیدوں کو خراج پیش کرے گی۔ ان احتجاجوں کے انعقاد کا فیصلہ منگل کو پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کی صدارت میں ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔