تاحال 3 ہزار 699 سیلنڈرس ضبط ، مقدمات درج ، محکمہ سیول سپلائز کی کارروائی
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شہر میں ایندھن کی قلت پر قابو پانے اور کالا بازاری کو روکنے کے لیے سیول سپلائی ڈپارٹمنٹ نے اقدامات کو جاری رکھا ہے ۔ محکمہ سیول سپلائی کی جانب سے ایندھن کی قلت کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام کو اس بات کا اطمینان دلایا جارہا ہے کہ شہر و ریاست میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں ہے ۔ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے انفورسمنٹ سرگرمیوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے ۔ اسی دوران محکمہ سیول سپلائی کی جانب سے 12 مارچ تا 13 اپریل تک کی گئی کارروائی کا حوالہ دیا گیا اور بتایا گیا ہے کہ محکمہ سیول سپلائی کسی بھی معاملہ میں کارروائی سے گریز نہیں کیا جاتا ۔ سیول سپلائی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق اس دوران 3,699 سیلنڈرس کو ضبط کیا گیا ۔ جس کو مالیت تقریبا ایک کروڑ 10 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ ان میں 70 چھوٹے سیلنڈرس پائے جاتے ہیں جب کہ 1275 ، 6A مقدمات درج کئے گئے اور 216 ایف آئی آر رجسٹر کئے گئے ۔۔ 2