اینٹی ریڈئیشن میزائیل کا کامیاب تجربہ

   

نئی دہلی : ہندوستان نے جمعہ کو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے تیار کردہ اینٹی ریڈئیشن میزائیل ’ردرام‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔ اِسے مشرقی ساحل کے پاس سخوئی 30 لڑاکا طیارے سے داغا گیا۔ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ٹوئٹر کے ذریعہ ڈی آر ڈی او اور دیگر متعلقین کو اِس تجربہ کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ عصری شکل کا یہ میزائیل ردرام ۔ 1 ہندوستان کا اوّلین دیسی اینٹی ریڈئیشن میزائیل ہے۔