شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف آواز بلند کرنے والے جہدکار اکھل گوگوئی آسام قانون ساز اسمبلی کے لئے حالیہ الیکشن میں بطور ایم ایل اے منتخب ہوئے ہیں۔وہ احتجاج پر حراست میں لئے گئے تھے اور ہنوز قید ہیں۔ وہ حلف برداری کے لئے جمعہ کو اسمبلی پہونچے۔