ویانا : آسٹریا کے اینٹی کووڈ ویکسین گروپ کی دھمکیوں سے تنگ آکر کورونا ویکسینیشن کی حامی خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ڈاکٹر لیزا ماریا کی نعش ان کے آفس سے ملی ہے جبکہ پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ انہیں لاش کے ساتھ ایک خوکشی کا نوٹ بھی ملا ہے اس لیے وہ نعش کی آٹوپسی نہیں کریں گے۔آسٹرین صدر نے خاتون ڈاکٹر لیزا ماریا کی خودکشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے کورونا ویکسینیشن مخالف اور سازشی تھیوریاں گھڑنے والے لوگوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان دھمکیوں اور خوف کی فضا کا خاتمہ کیا جائے، ہمارے آسٹریا میں نفرت اور عدم برداشت کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر لیزا ماریا بطور ڈاکٹر لوگوں کی میسحائی کے لیے کھڑی رہیں۔