نئی دہلی، 23 جولائی (پی ٹی آئی) ۔ مرکزی وزیرکھیل منسْکھ منڈاویہ نے چہارشنبہ کو لوک سبھا میں نیشنل اینٹی ڈوپنگ (ترمیمی) بل پیش کیا، جس کا مقصد ملک کی انسداد ممنوعہ ادویات ایجنسی (ناڈا) کو زیادہ عملی خودمختاری فراہم کرنا ہے، جیسا کہ عالمی ادارہ انسداد ممنوعہ ادویات (واڈا) نے تجویز کیا تھا۔ اس بل کے ذریعے متنازعہ نیشنل بورڈ فار اینٹی ڈوپنگ اِن اسپورٹس کو برقرار رکھا گیا ہے، تاہم اب اس کے تحت ناڈا کی اپیل پینل نہیں ہوگا، جیسا کہ 2022 میں منظور شدہ اصل قانون میں تھا۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ 2022 کا قانون نافذ نہیں کیا جا سکا تھا کیونکہ واڈا نے ناڈا کے کام میں حکومتی مداخلت پر اعتراض کیا تھا۔ یہ ترمیمی بل واڈا کی بین الاقوامی شرائط کے مطابق ہندوستان کے اینٹی ڈوپنگ نظام کو زیادہ شفاف اور خودمختار بنانے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔