اینٹی ڈوپنگ معلومات کھلاڑیوں اور ٹرینرزکیلئے ضروری: مودی

   

نئی دہلی۔ 27جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے ) اور فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (ایف ای ایف آئی) کی جانب سے اینٹی ڈوپنگ پر ہونے والے قومی سیمینار کے لئے نیک خواہشات دی ہیں۔مسٹر مودی نے ایف ای ایف آئی کے قومی سکریٹری کے پیوش جین کو اپنے خط میں کہا ہے کہ سیمینار کا موضوع ‘پریونشن آف ڈوپنگ ان اسپورٹس۔ کرنٹ چیلنجز اینڈ انوویشن’ انتہائی اہم موضوع ہے ۔ سبھی لوگوں کی انفرادی ترقی میں کھیل کا اہم کردار ہے ۔ اس کانفرنس میں کھیل، جسمانی تعلیم وغیرہ کے ماہر اینٹی ڈوپنگ کی اہمیت کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے ۔ سیمینار کا انعقاد 30 اور 31 جنوری کو دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، جن پتھ پر ہو رہا ہے ۔وزیر اعظم نے خط میں کہا ہے کہ نظم و ضبط، ہدف پر مرکوز ہونا، ٹیم کا جذبہ، تعاون اور ہار جیت میں بھی رواداری کا جذبہ صرف کھیل میں ہی پایا جاتا ہے ۔ انفرادی ترقی میں کھیل کا اہم کردار ہے ۔ اینٹی ڈوپنگ پر ہونے والے قومی سیمینار سے اس کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال سے کھلاڑی، ٹرینرز اور کھیل انسٹی ٹیوٹ کو اس سلسلے میں معلومات حاصل ہوگی۔مسٹر مودی نے کہا کہ اینٹی ڈوپنگ سبھی کھلاڑیوں اور ملک کے لئے کھیل کو شفاف اور منصفانہ بنانے کا کام کرے گی۔