اینٹ کی بھٹی کے قریب شعلہ پوش سلینڈر سے زخمی شخص کی موت

   

حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) اینٹ کی بھٹی میں پیش آئے حادثہ میں زخمی شخص فوت ہوگیا ۔ یاد رہے کہ دیون پلی بھونگیر کے علاقہ میں 3 اپریل کو ایک حادثہ پیش آیا تھا ۔ جس میں ایک خاندان آگ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گیا تھا ۔ جس میں 38 سالہ سامبیا کی حالت تشویشناک تھی جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ جبکہ اس کے افراد خاندان زیر علاج ہیں ۔ سامبیا 3 اپریل کو ان کے مکان میں اینٹ کی بھٹی کے قریب چائے بنارہا تھا کہ گیس سلینڈر سے گیس کے اخراج کے سبب حادثہ پیش آیا اور افراد خاندان اس حادثہ میں جھلس گئے تھے ۔ پولیس دیون پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔