لندن ۔ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اپنے ٹسٹ کیریئرکو الوداع کہنے والے ہیں۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔ وہ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 40,000 یا اس سے زیادہ گیندیں کرنے والے پہلے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ میں 50 ہزار گیندیں پھینکنے کا کارنامہ بھی انجام دیا ہے۔ لیکن دو ایسے ریکارڈ ہیں جو اب وہ کبھی نہیں توڑ سکیں گے۔ اینڈرسن ٹسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ اب جیمز اینڈرسن سچن تنڈولکر کا سب سے زیادہ ٹسٹ میچ کھیلنے کا ریکارڈ نہیں توڑ سکیں گے۔ سچن تنڈولکر نے ٹسٹ میں سب سے زیادہ میچ کھیلے ہیں۔ سچن اپنے کیریئر میں200 ٹسٹ میچوں کا حصہ تھے۔ اس کے ساتھ ہی جیمز اینڈرسن کا یہ 188 واں میچ ہے اور وہ سب سے زیادہ ٹسٹ میچ کھیلنے کے معاملے میں دوسرے مقام سے آگے نہیں بڑھ پائیں گے۔