اینڈرسن ایشز سیریز سے باہر

   

لندن ۔31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ایشز کے چوتھے ٹسٹ کے لئے انگلش ٹیم کا اعلان ہوگیا۔ طویل پریکٹس کے ساتھ اپنی فٹنس ثابت کرنے والے تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں ،اینڈرسن جو پہلے ٹسٹ میں ان فٹ ہوگئے تھے، انگلش سلیکٹرز نے انہیں شامل نہیں کیا اور انکی جگہ کریگ اوور ٹون اسکواڈکا حصہ بنے ہیں۔ انگلش ٹیم میں باقی وہی کھلاڑی ہونگے جو لیڈز ٹسٹ کی فتح میں شامل تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ چہارشبنہ کو شروع ہوگا۔