کیپ ٹاؤن۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی جنوبی افریقہ کیخلاف پورٹ الزبتھ ٹسٹ میں شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا کیونکہ وہ کیپ ٹاؤن ٹسٹ کے پانچویں دن ایک مرتبہ پھر عضلات میں جکڑن کا شکار ہو گئے ہیں۔اینڈرسن زخمی ہونے کی وجہ سے مسلسل ٹیم سے باہر ہورہے ہیں اور انکے مظاہروں پر بھی اس کا اثر پڑرہا ہے۔
زخمی برنز 4 ماہ کیلئے کرکٹ سے دور
لندن۔8 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ کیپ ٹائون ٹسٹ سے قبل فٹبال کھیلتے ہوئے زخمی ہونے والے اوپنر رورے برنز سرجری کی وجہ سے 4 ماہ کے لئے کرکٹ میدانوں سے باہر ہوگئے ہیں ،اس طرح اب وہ دورہ سری لنکا میں سلیکٹرز کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔یادرہے کہ انگلینڈ نے دوسرے ٹسٹ اپنے آل راونڈر بین اسٹوکس کی شاندار بولنگ سے جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے۔
