حیدرآباد23نومبر(یواین آئی) جوبلی ہلز پولیس نے ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل کی خاتون اینکر کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ملزم کی شناخت 30سالہ ہریش کے طورپر کی گئی ہے ۔وہ اوراینکر دونوں دوست تھے ۔
یہ دونوں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ۔ تاہم ہریش نے ایک سال قبل دوسری خاتون سے شادی کر لی تھی۔ اس کے بعد سے پولیس حکام کے مطابق اینکر نے اس سے دوری اختیارکی تاہم ہریش نے اسے فون پر ہراساں کرنا شروع کردیا۔ حال ہی میں، وہ اس کے دفتر میں آیااوراس کوپریشان کیا۔اینکرکی شکایت کی بنیاد پر جوبلی ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔