نئی دہلی: مشہور ٹی وی جرنلسٹ روہت سردانہ کی کورونا کی زد میں آنے سے جمعہ کے روز موت ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق تقریباً ایک ہفتہ پہلے کورونا ٹسٹ کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کے بعد سردانہ قومی دارالحکومت کے میٹرو ہاسپٹل میں علاج کے لیے داخل ہوئے تھے۔ آج دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوگئی۔ سردانہ کے انتقال سے میڈیا انڈسٹری اور ان کے مداحوں میں ماتم کی لہر دوڑ گئی۔ زی نیٹ ورک سے وابستہ سینیئر جرنلسٹ سدھیر چودھری نے سردانہ کی موت کے بارے میں ٹویٹ کرکے اطلاع دی۔ سردانہ نے 24 اپریل کو ٹویٹ کرکے کورونا وبا سے متاثر ہونے کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا،‘ایک ہفتے پہلے بخار اور دیگر علامات کے پیش نظر ٹسٹ کروایا تھا۔