این آئی آرڈی پی آر کے ملازمین کا پی ایم کیر فنڈ اور تلنگانہ کے وزیراعلی کے ر یلیف فنڈ میں عطیہ

   

حیدرآباد 23 اپریل (یو این آئی) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت راج (این آئی آرڈی پی آر)کے ملازمین نے پی ایم کیر فنڈ اور تلنگانہ کے وزیراعلی کے ر یلیف فنڈ میں رقم دی ہے ۔یہ بروقت امداد اس وقت سامنے آئی ہے جب حکومت اور دیگر محکمہ جات، ایجنسیاں اس وبا کو قابو میں کرنے کے کام میں مصروف ہیں اور کئی اقدامات کررہے ہیں تاکہ صحت عامہ اور قومی معیشت پر اس کے اثر کو کم کیاجاسکے ۔انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین نے پی ایم کیرس فنڈ میں 11,93,054روپئے اور تلنگانہ سی ایم ریلیف فنڈ میں 8,81,148 روپئے دیئے ۔ان میں این آئی آرڈی پی آر کے ڈائرکٹرجنرل کی ایک ماہ کی تنخواہ 2,81,920 روپئے بھی شامل ہے ۔