این آئی این کے پی جی کورسس میں داخلے

   

31 اگست درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست (سیاست نیوز) پوسٹ گریجویٹ کورس میں داخلہ کے لئے قومی ادارے (این آئی این) نے اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔ ایم ایس سی اپلائیڈ نیوٹریشن ایم ایس سی اسپورٹس نیوٹریشن کورسس میں داخلہ کیلئے قومی سطح پر کامن انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا جائے گا ۔ سال 2021 ء تا 2023 ء دو سالہ کورس کیلئے مسابقتی امتحان کے ذریعہ طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا ۔ اس کورس میں کل 39 نشستیں ہیں ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن نے اپنے اعلامیہ میں یہ بات بتائی ۔ کامن انٹرنس ٹسٹ کے خواہشمند امیدوار 31 اگست سے قبل درخواست داخل کرسکتے ہیں۔ ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش کے طلبہ کیلئے ہر تین نشستوں میں ایک ایک نشست مقامی کوٹہ کے تحت رہے گی ۔ آن لائین کے ذریعہ منعقد ہونے والے اس امتحان کو حیدرآباد ، دہلی ، کولکتہ شہروں تک ہی محدود رکھا گیا ہے ۔ اعلامیہ اور دیگر تفصیلات کیلئے
https://icmmin.option-line.in
ویب سائیٹ سے ملاحظہ کریں۔ درخواستوں کو ویب سائیٹ میں اب لوڈ کرنا ہوگا ۔ A