این آئی اے قانون کو چیلنج کرتے ہوئے چھتیس گڑھ حکومت سپریم کورٹ سے رجوع

   

رائے پور ۔ 15 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت چھتیس گڑھ نے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) قانون کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ہے۔ اس کا کہنا ہیکہ یہ قانون دستور کے خلاف ہے۔ این آئی اے کو ریاستی پالیسی معاملوں پر اختیار حاصل نہیں ہوناچاہئے۔ کانگریس زیرقیادت چھتیس گڑھ حکومت نے اس قانون کو ریاستی مقتدراعلیٰ کے مغائر قرار دیا گیا ہے۔