نئی دہلی، 23 مئی (یو این آئی) این آئی اے نے خوفناک لارنس بشنوئی گینگ کے ایک اہم ساتھی کو گرفتار کیا ہے ، جو جعلی پاسپورٹ کی مدد سے گینگ کے ارکان کو ملک سے فرار ہونے میں مدد کر رہا تھا۔این آئی اے نے جمعہ کو کہا کہ لارنس بشنوئی گینگ کے پاسپورٹ ماڈیول کو چلانے والے راہول سرکارایجنسی کی پٹیالہ ہاؤس میں واقع خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ این آئی اے کو پتہ چلا تھا کہ ملزم جعلی پاسپورٹ بنا کر گینگ کے ارکان کی مدد کر رہا تھا، جس کی وجہ سے جرم کرنے کے بعد انہیں ملک سے فرار ہونے میں مدد ملتی تھی۔