این آئی اے کا کیرالہ ٹرین آتشزدگی کیس میں شاہین باغ میں دھاوا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : آج این آئی اے نے کیرالا میں کوزی کوڈ ٹرین آتشزدگی واقعہ کے سلسلے میں دہلی کے جامعہ نگر ، اوکھلا کے شاہین باغ اور دیگر 10 علاقوں میں تلاشی مہم چلائی ہے۔ این آئی اے کے سرچ آپریشن میں ملزم شاہ رخ سیفی اور مختلف مشتبہ افراد کے اثاثہ جات شامل ہیں۔اس معاملے پر این آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم شاہ رخ سیفی، معروف داعی اسلام ذاکر نائیک، پاکستان کے معروف تبلیغی عالم دین مولانا طارق جمیل،ڈاکٹر اسرار احمد سمیت مختلف اسلامی مقررین کا پیروکار رہا ہے۔