31 دسمبر تک درخواستوں کی وصولی ، شارٹ لسٹ امیدواروں کا پرسنل انٹرویو مقرر
حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ورنگل میں فیکلٹی جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ 45 جائیدادوں پر تقررات کے لیے 31 دسمبر تک اہل امیدوار آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ 45 جائیدادوں میں پروفیسرس کے 2 اسوسی ایٹ پروفیسر کے 8 اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ I کے 8 اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ II کے 27 جائیدادیں ہیں ۔ ان جائیدادوں پر درخواستیں داخل کرنے کے لیے امیدوار کو کسی بھی تسلیم شدہ بورڈ یا یونیورسٹی سے بی کام ، بی ایس سی ، بی ٹیک ؍ بی ای ، ایم ایس سی ، ایم ٹیک ؍ ایم ای ، ایم بی اے ؍ پی جی ڈی ایم ، ایم سی اے اور پی ایچ ڈی کامیاب ہونا چاہئے ۔ اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ 2 کی جائیدادوں کے لیے امیدوار کی عمر 35 سال اسسٹنٹ پروفیسر گریڈ I کے لیے عمر 40 سال اسوسی ایٹ پروفیسر کے لیے 45 سال اور پروفیسر کے لیے 50 سال ہونا چاہئے ۔ سرکاری قواعد کے مطابق محفوظ طبقات کے لیے عمر میں گنجائش رہے گی ۔ 8 تا 31 دسمبر تک آن لائن میں درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ او بی سی ، ای ڈبلیو ایس امیدواروں کے لیے 2000 روپئے اور ایس سی ، ایس ٹی ، پی ڈبلیو بی ڈی امیدواروں کے لیے 1000 روپئے فیس رہے گی ۔ آن لائن میں درخواستوں کی جانچ ہوگی ۔ ضرورت کے مطابق تدریسی اور ریسرچ سمینار کی بنیاد پر درخواستوں کی شارٹ لسٹ کی جائے گی ۔ جن امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا ان کا پرسنل انٹرویو ہوگا ۔ مزید تفصیلات کے لیے nitw.ac.in ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ 2