این آرآئیز کی عالمی آمدنی پر ہندوستان میں کوئی ٹیکس نہیں

,

   

Ferty9 Clinic

ہندوستان میں ہی حاصل ہونے والی آمدنی پر ٹیکس عائد ہوگا ، وزیر فینانس نرملاسیتا رامن کی وضاحت

نئی دہلی ۔ /2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نرملا سیتارامن نے آج کہا کہ این آرائیز کی عالمی آمدنی پر کوئی ٹیکس لینے کا ارادہ نہیں ہے ۔ ہندوستان میں حاصل ہونے والی آمدنی پر ہی ٹیکس عائد ہوگا ۔ ہفتہ کے روز مرکزی بجٹ کی پیشکشی کے باعث یہ الجھن پیدا ہوگئی تھی کہ غیرمقیم ہندوستانیوں کی بیرونی ملک حاصل ہونے والی آمدنی پر بھی ٹیکس لیا جائے گا ۔ آج اس کی وضاحت کرتے ہوئے سیتارامن نے کہا کہ ہم این آر آئی کے بیرونی آمدنی پر ٹیکس نہیں لگائیں گے ۔ ہندوستان میں این آر آئی کو حاصل ہونے والی آمدنی پر ہی ٹیکس ہوگا ۔ اگر وہ ہمارے دائرے کار میں رہ کر کچھ کمائی کررہے ہیں تو ان پر ٹیکس نہیں لیتے ۔ اگر وہ بیرونی ملک میں کمائی کررہے ہیں تو ان پر ٹیکس کیوں لیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی وضاحت کی کہ اگر آپ کی یہاں کوئی جائیداد ہے اور اسے آپ نے کرایہ پر دیا ہے لیکن آپ وہاں رہ رہے ہیں تو آپ کو کرایہ کی شکل میں آمدنی حاصل ہورہی ہے ۔ اس کے باوجود بھی نہ وہاں پر ٹیکس دینا پڑرہا ہے اور نہ ہی یہاں پر ۔ میں آپ سے کچھ نہیں لے رہی ہوں ۔ دوبئی میں آپ کی کمائی پر ٹیکس نہیں لیا جارہا ہے لیکن جس جائیداد کو یہاں پر آپ نے کرایہ پر دیا ہے تو اس سے آپ کو آمدنی ہورہی ہے تو یہی مسئلہ سامنے آرہا ہے کہ اس پر ٹیکس ہے یا نہیں ۔میرے دائرے کار میں یہ ہے کہ اس پر میں ٹیکس وصول کروں ۔