نئی دہلی۔ 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی بجٹ 2019-20 ء میں یہ تجویز رکھی گئی ہے کہ غیرمقیم ہندوستانیوں کی جانب سے رشتہ داروں یا دوستوں کو دی جانے والے قیمتی تحائف پر ٹیکس نافذ کیا جائے گا۔ فینانس بل 2019ء میں این آر آئیز کی جانب سے دی جانے والی کسی بھی رقم پر ٹیکس عائد ہوگا۔ 10 لاکھ روپئے سے زائد کا تحفہ ہو تو 30% ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔