این آر آئیز کے پیان کارڈ اور آدھار کارڈ کی مدد سے محکمہ انکم ٹیکس کو دھوکہ

   

فرضی انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کرنے کے خلاف کارروائی، سی سی ایس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /8 اکٹوبر (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبرکرائم پولیس نے آج وشاکھاپٹنم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس نے این آر آئیز کے پیان کارڈ و آدھار کارڈ کی مدد سے محکمہ انکم ٹیکس کو دھوکہ دے رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ششی دھر ریڈی نے این آر آئیز کے نام پر فرضی انکم ٹیکس ریٹرنس داخل کیا تھا جس پر ایک این آر آئی ہنمنت راؤ نے اس کے ریٹرنس داخل ہونے پر پولیس سے شکایت درج کروائی تھی ۔ سائبر کرائم پولیس نے اس معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے یہ پتہ لگایا کہ ششی دھر ریڈی نے جعلسازی اور تلبیس شخصی کے ذریعہ مختلف بینکوں میں آئی ٹی ریٹرنس کی رقم حاصل کی اور بعد ازاں دھوکہ بازی میں ملوث ہوگیا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے اسے جیل بھیج دیا ۔ ب