این آر آئی شخص کی بیوی عاشق کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار

   

بیوی کی سرگرمیوں پر شوہر کا شک سچ ثابت، پولیس چیتنیہ پوری مصروف تحقیقات
حیدرآباد ۔ 23 نومبر (سیاست نیوز) این آر آئی شوہر کو دھوکہ دینے والی خاتون کے ناجائز تعلقات کا شوہر نے بھانڈا پھوڑ دیا اور پولیس کی مدد حاصل کرتے ہوئے بیوی کو اس کے عاشق کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتارکروایا۔ چیتنیہ پوری پولیس حدود میں کل رات دیر گئے یہ واقعہ پیش آیا۔ آسٹریلیا سے بغیر بتائے 20 دن قبل شہر پہنچنے والے شخص ستیش ریڈی نے بیوی پر 20 دن تک نظر رکھی اور اس کی ساری سرگرمیوں کا پتہ چلانے کے بعد کل رات مکان پر دھاوا کیا۔ مکان میں بیوی کے ساتھ عاشق کی موجودگی پر اس نے فوری پولیس کو ڈائیل 100 پر فون کیا اور پولیس کو لیکر مکان میں داخل ہوا جہاں بیوی اور اس کے عاشق کے علاوہ ایک اور جوڑا بھی موجود تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ ستیش ریڈی کی بیوی کے ایک ڈاکٹر پرساد سے ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے تھے اور اس کے بعد سے ستیش ریڈی سے اس کی بیوی بے رخی اختیار کئے ہوئے تھی۔ ستیش ریڈی اعلیٰ تعلیم کیلئے آسٹریلیا گیا ہوا تھا۔ اس کی شادی سال 2010ء میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ تقریباً 4 سال سے وہ آسٹریلیا میں تھا۔ اسی دوران اس شخص کی بیوی کے کردار اور چال چلن پر شبہ ہوا اور اس نے بیوی کی حرکت پر نظر رکھی اور شوہر کی باتوں سے بیوی چوکس ہوگئی اور وہ شوہر کو بچوں سے بات نہیں کروارہی تھی اور ہراساں کررہی تھی۔ اس کے علاوہ گھریلو تشدد کا مقدمہ دائر کرنے کی دھمکیاں دے رہی تھی۔ ستیش ریڈی کا شک مزید یقین میں بدل گیا اور اس نے بغیر اطلاع کے یکم ؍ نومبر کو آسٹریلیا سے حیدرآباد پہنچ گیا اور اس نے کل رات اس کی بیوی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس چیتنیہ پوری نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔