نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی (این آر اے ) کے تعلق سے مودی حکومت کا محاصرہ کرتے ہوئے آج کہا کہ چار سال پہلے وزیر اعظم نریندر مودی اس ایجنسی کو کروڑوں نوجوانوں کے لیے نعمت قرار دے رہے تھے ۔ وہ آج کس وجہ سے غیر فعال ہے اس بارے میں حکومت کو وضاحت دینی چاہیے ۔کھرگے نے کہاکہ نریندرمودی جی، کل آپ ممبئی میں نوکریاں دینے پر جھوٹ کا جال بُن رہے تھے ۔ میں آپ کو ایک بار پھر یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ نے (این آر اے ) نیشنل ریکروٹمنٹ ایجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا تھا۔ اگست 2020 میں، آپ نے کہا تھا – این آر اے کروڑوں نوجوانوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہو گا، اس سے بہت سے امتحانات ختم ہوجائیں گے اور اس سے شفافیت کو بھی بڑا فروغ ملے گا۔اس بارے میں مودی سے سوال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس تین سوال ہیں۔