ایزال ۔ 31 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) میزورم انسپکٹر جنرل آف پولیس جان نہلایا کے مطابق پڑوسی ریاست آسام میں این آر سی کی قطعی فہرست کی اشاعت کے باعث میزورم میں سخت احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں۔ میزورم کی سرحد آسام سے ملتی ہے جس کا رقبہ تقریباً123 کیلو میٹر ہے۔ نہلایا نے کہا کہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال کیلئے آسام سرحد پر نگرانی بڑھادی گئی ہے تاکہ ایسے فاراد جس کا نام اس فہرست میں شامل نہیں ہے ، کہیں میزورم میں نہ گھس جائیں۔
