این آر سی اور سی اے اے کا مسلم اقلیتوں پر منفی اثر ہوگا : امریکی تھنک ٹینک

,

   

واشنگٹن ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی کانگریشنل ریسرچ سرویس
(CRS)
نے ہندوستان میں نریندر مودی حکومت کی جانب سے این آر سی کے منصوبہ کو اقلیتی مسلم برادری کیلئے نقصاندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے مسلم کمیونٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور ان کا موقف غیرمستحکم ہوجائے گا۔ 18 ڈسمبر کو جاری کی گئی اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہیکہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار مذہبی شناخت کو شہریت کے حصول کیلئے اہم قرار دیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی (نیشنل رجسٹر آف سٹیزنس) کے خلاف نہ صرف پورے ہندوستان بلکہ دنیا کے ہر اس گوشے میں جہاں مسلمان آباد ہیں، احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ سی آر ایس دراصل یو ایس کانگریس کا ایک ریسرچ ونگ ہے جو وقفہ وقفہ سے مختلف قومی اور بین الاقوامی امور و معاملات پر اپنی رپورٹس تیار کرتا ہے تاکہ قانون ساز اس کی بنیاد پر صحیح فیصلے کرسکیں۔