نئی دہلی ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ میں ایک درخواست پر سماعت کی گئی جس میں کہا گیا ہیکہ 60 بچوں کو این آر سی سے باہر رکھا گیا ہے لیکن ان کے ماں باپ کو این آر سی کے تحت شہریت دی گئی ہے۔ جس پر اٹارنی جنرل کے کے وینو گوپال اور سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے مرکز اور آسام کی طرف سے رجوع ہوتے ہوئے کہاکہ ایسے بچوں کو ماں باپ سے علحدہ نہیں کیا جائے گا۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی زیرقیادت بنچ نے جس میں جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس سوریہ کانت بھی شامل تھے، کہا کہ ایسے بچوں کو ڈنٹنشن سنٹرس (حراستی مراکز) میں نہیں ڈالا جائے گا جن کے ماں باپ کو این آر سی کے ذریعہ ہندوستانی شہریت حاصل ہوئی ہے۔