ایس ٹیز متاثر ہونگے : این سی پی رکن اسمبلی
تھانے 29 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی لیڈر جتیندر اہواڈ نے آج کہا کہ مہاراشٹرا میں اگر این آر سی نافذ کیا جائیگا تو اس کی شدید مخالفت کی جائے گی کیونکہ اس سے ریاست میں تقریبا 98 فیصد ایس سی اور ایس ٹی طبقات متاثر ہونگے اور ان کے پاس دستاویزات نہیں ہیں۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبرا رکن اسمبلی نے حکومت کی مقرر کردہ کمیٹی کا حوالہ دیا جس نے دعوی کیا کہ 98 فیصد ایس سی اور ایسٹی آبادی کے پاس کوئی دستاویزات نہیں ہیں اور اگر این آر سی پر عمل کیا جاتا ہے تو وہ شہریت رجسٹر سے باہر ہوجائیں گے ۔ ریاست میں کچھ بی جے پی قائدین نے این آر سی کے حق میں رائے ظاہر کی تھی اور کہا تھا کہ آسام کے بعد یہ مہاراشٹرا میں بھی نافذ ہوگا تاہم حالیہ عرصہ میں ان قائدین کے رویہ اور موقف میں نرمی آگئی ہے ۔