این آر سی صرف گھس پیٹیوں کےلیے ہے، مسلمانوں کو ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں:مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی

,

   

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کا کہنا ہے کہ این ار سی صرف اور صرف غیر ملکیوں کےلیے ہے، مسلمانوں کے ابا واجداد یہی سے تعلق رکھتے ہیں انہیں ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ قانون صرف ان لوگوں کےلیے ہے جن کے پاس ہندوستانی شہریت کا کچھ ثبوت نہیں ہے۔ 

جنوبی ممبئی کے بھنڈی بازار نامی مسلم اکثریتی علاقہ میں بی جے پی امیدواروں کی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے نقوی نے یہ بات کہی، ان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو یہاں سے کوئی نہیں نکال سکتا، اس اجلاس میں بی جے پی ترجمان اتل شاہ اور مقامی لیڈر شکیل قاضی موجود نے بھی عوام سے خطاب کیا۔ 

 کسی سیاسی جماعت کا نام لئے بغیر انہوں نے کہا کہ چند سیاسی جماعتیں اس معاملہ میں اقلیتی فرقے کو گمراہ کرنے میں لگی ہیں اور نقوی نے وزیراعظم نریندرمودی کے ’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘ جیسے نعرہ کا حوالہ دیا جس کے تحت سبھی مذہب سے تعلق رکھنے والی عوام ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ 

(سیاست نیوز)