گوہاٹی 13 جون ( سیاست ڈاٹ کام) دو این آر سی عہدیداروں کو آج ایک خاتون سے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ۔ یہ عہدیدار خاتون کا نام شہریت فہرست میںشامل کرنے کیلئے رشوت لے رہے تھے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ این آر سی سیوا کیندر کے فیلڈ لیول آفیسر سید شاہجہاں کو اینٹی کرپشن کی ایک ٹیم نے خاتون سے 10 ہزار روپئے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اس خاتون کی کجاری گھوش دتہ کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ لوکل رجسٹرار این آر سی راہول پراشر کے خلاف بھی اسی سیوا کیندر میں مقدمہ درج کیا گیا ۔
