این آر سی قانون وضع کرنے پر آدھا چھتیس گڑھ شہریت کا ثبوت نہیں دے سکتا : چیف منسٹر

,

   

٭٭چیف منسٹر چھتیس گڑ ھ بھوپیش باگھیل نے کہا کہ ان کی ریاست کی آدھی سے زیادہ آبادی اپنی شہریت کا ثبوت نہیں دے سکیں گی ۔ اگر این آر سی نافذ کردیا جائے ۔ ان کے پاس نہ تو اراضی کے ریکارڈس ہیں اور نہ کھیتوں کے ان کے آباء و اجداد انپڑھ تھے ۔ وہ کہاں سے آئے ، وہ 50 تا 100 سال قدیم دستاویزات پیش نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی جی نے شناختی اسکیم کی مخالفت کی تھی جو آفریقہ میں برطانیوں کی شناخت کیلئے نافذ کرنے کی تجویز تھی ۔ اسی طرح ہم بھی این آر سی کی مخالفت کرتے ہیں ۔