لکھنو 20 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) این آر سی کو خوف طاری کرنے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے سماجوادی پارٹی سربراہ اکھیلیش یادو نے آج کہا کہ اگر اترپردیش میں این آر سی نافذ کیا جاتا ہے تو چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو ریاست چھوڑنی پڑے گی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھیلیش یادو نے کہا کہ اگر اترپردیش میں این آر سی کا نفاذ ہوتا ہے تو یوگی آدتیہ ناتھ کو واپس جانا ہوگا ۔ وہ اترکھنڈ کے شہری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این آر سی صرف خوف کی سیاست کا ذریعہ ہے ۔ قبل ازیں ایسا کرنے کیلئے پھوٹ ڈالو اور راج کرو کی پالیسی تھی ۔ اب خوف کی سیاست کی جا رہی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ہم نے نفاق ڈالنے والی طاقتوں کو باہر کردیا تھا ۔ اب عوام ان لوگوں کو سمجھیں گج و خوف پیدا کر رہے ہیں اور انہیں بھی حکومت سے بیدخل کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر میں صورتحال معمول پر ہے اور واقعی معمول پر ہے تو پھر وہاں تحدیدات کیوں برقرار رکھی جا رہی ہیں۔