این آر سی پر وزیراعظم کی خاموشی سیاسی چال بازی

   

احمد آباد ۔ /19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء لیڈر آصف اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ملک بھر میں این آر سی لانے سے متعلق کوئی بات نہیں کررہے ہیں ۔ این کی یہ خاموشی سیاسی چال بازی ہے ۔ جیسا کہ انہوں نے عوام سے کہا تھا کہ وہ عوام کے بینک کھاتوں میں 15 لاکھ جمع کرائیں گے جو پورا نہیں ہوسکا ۔ شہریت قانون کیخلاف سیکولر پارٹیوں کو متحد ہوکر ایک آواز میں بات کرنے کی ضرورت ہے ۔