این آر سی کا ڈاٹا محفوظ :وزارت داخلہ

,

   

نئی دہلی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے آسام کے این آر سی ڈاٹا غائب ہوجانے سے متعلق تشویش کو کم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈاٹا محفوظ ہے۔ بعض فنی مسائل کی وجہ سے آف لائن ہوگیا ہے جبکہ آئی ٹی کمپنی وپرو نے کہا کہ اس کی سرویس کنٹراکٹ کی تجدید نہیں کی گئی۔ گذشتہ اکٹوبر کو ہی یہ کنٹراکٹ ختم ہوگیا تھا۔ کمپیوٹر پر این آر سی ڈاٹا کچھ دنوں سے دستیاب نہیں ہے جس سے عوام میں بے چینی پیدا ہوئی ہے۔ وزارت داخلہ نے پورے یقین سے کہا کہ یہ ڈاٹا محفوظ ہے۔ بنگلور کی وپرو کو ڈیٹا کی حفاظت کیلئے مقرر کیا گیا تھا۔