اقوام متحدہ ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) درپردہ پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے ہندوستان نے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی سے زیادہ ناقابل برداشت کوئی اور چیز نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک دہشت گردوں اور دہشت گرد نیٹ ورک کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے۔ عالمی ادارہ کو اس ملک کی ایسا کرنے پر سرزنش کرنی چاہئے۔ اس نے اظہارمایوسی کرتے ہوئے کہا کہ نامکمل تفہیم پر اقوام متحدہ کے کسی ماہر کو غلط نتیجہ اخذ نہیں کرنا چاہئے جبکہ اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے این آر سی نافذ کرنے پر ہندوستان میں اقلیتی حقوق کی پامالی اور امکانی انسانی بنیاد پر بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ مستقل سفیرہند برائے اقوام متحدہ فالموی ترپاٹھی نے ہندوستان کی جانب سے این آر سی کے نفاذ پر اقوام متحدہ کے ماہر کی جانب سے اقلیتی حقوق کے مسئلہ سے اس کو مربوط کرنے پر ہندوستان کیلئے ایک مایوس کن اقدام قرار دیا۔