این آر سی کو کرناٹک تک وسعت دینے بی جے پی ایم پی کا مطالبہ

   

٭ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے اپنے حلقہ انتخاب بنگلورو میں بنگلہ دیش کے غیرقانونی مہاجرین کی بھرپور کا حوالہ دیتے ہوئے چہارشنبہ کو مرکز پر زور دیا کہ شہریوں کے قومی رجسٹر کو کرناٹک تک وسعت دی جائے۔ فی الحال این آر سی پر صرف آسام میں عمل آوری کی جارہی ہے جس کا مقصد ہندوستان کے جائز اور حقیقی شہریوں کے نام درج کرنا ہے۔ سوریہ نے کہا کہ بنگلہ دیش کے غیرقانونی مہاجرین سے کرناٹک کی معیشت اور سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

یوپی :بی جے پی رکن اسمبلی کی بیوی کے علاج کی رقم کا سرقہ
٭ دہلی کے ایک ہاسپٹل کے قریب اُترپردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی ہری شنکر منوہر کی کار سے ایک بریف کیس کا سرقہ کرلیا گیا جس میں 2.5 لاکھ روپئے رکھے ہوئے تھے۔ شنکر نے پولیس سے کہا کہ ان کی بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے یہ رقم لائی گئی تھی۔ کار میں ان کا ڈرائیور تنہا تھا کہ کسی نامعلوم شخص نے کار میں رقم کی موجودگی کا پتہ چلاتے ہوئے ڈرائیور کے اُترنے کے بعد بریف کیس کا سرقہ کرلیا۔