این آر سی کی مخالفت کا مقدمہ ، 14 مسلمان باعزت بری

   

بھینسہ کے مسلمانوں کی جانب سے عدالت کے فیصلہ کا خیرمقدم، وکلاء کے جدوجہد کی ستائش

بھینسہ 9/اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ کے مسلمانوں کی جانب سے این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت میں سال 2019 میں نکالی گئی ریالی پر پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے ازخود چودہ مسلم ذمہ داروں کے خلاف سال 2019 میں ہی مختلف دفعات عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔جو بھینسہ جونیر سیول کورٹ میں زیردوراں تھا جس کی پیروی محمد منیر احمد ایڈوکیٹ ، محمد امتیاز الحق ایڈوکیٹ ، محمد سعید احمد ایڈوکیٹ ، ڈبلیو بھیم راؤ ایڈوکیٹ نے کی آج بھینسہ جوڈیشیل فرسٹ کلاس مجسٹریٹ دیویندر بابو نے مقدمہ میں ملوث مسلم ذمہ داران حافظ عبداللطیف امام و خطیب مسجد پنجہ شاہ ، مفتی عبدالغنی قاسمی ضلعی صدر جمعیت العلما ، فیض اللہ خان فلور لیڈر بلدیہ ، محمد عبدالماجد نمائندہ کونسلر ، اعجاز احمد خان تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن ریاستی نائب صدر ، محمد فاروق احمد صدیقی ، ایس کے قدیر ، مرزا ادریس بیگ نمائندہ کونسلر ، ایم اے لطیف متحدہ ضلع عادل آباد کانگریس پارٹی اقلیتی انچارج ، شیخ احد ساحل ، اظہر احمد خان سیاست رپورٹر ، محمد ابراہیم ، محمد عزیز احمد قریشی ، سید فیروز کو باعزت بری کردیا جس پر تمام نے وکلا کی جدوجہد کی ستائش کرتے ہوئے عدالت کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا اور اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔