این آر سی کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کو ہی ووٹ

   

ضلعی رائے دہندوں سے عبدالستار مجاہد صدر آل انڈیا مسلم لیگ کی اپیل
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( راست ) : عبدالستار مجاہد صدر آل انڈیا مسلم لیگ نے اضلاع کے رائے دہندوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بلدی انتخابات میں این آر سی ، این پی آر اور سی اے اے کے خلاف کھل کر مخالفت کرنے والی جماعتوں کو ہی ووٹ دیں اگر کوئی امیدوار آپ کے مکانوں پر آکر ووٹ مانگے تو آپ سب سے پہلے اس بات کا مطالبہ کریں کہ آپ اور آپ کی جماعت این آر سی ، این پی آر اور سی اے کے متعلق کیا موقف رکھتی ہے پہلے واضح کریں تب کہیں جاکر ہم ووٹ دیں گے ۔ ورنہ ہم آپ کو ووٹ نہیں دیں گے ۔ اس بات کا اعلان رائے دہندوں کی جانب سے کیا جانا چاہئے اس بات کی ترغیب ہمارے آئمہ کرام مساجد کے منبروں کے ذریعہ دیں ۔ اس کے علاوہ دینی ملی سیاسی ، سماجی تنظیموں کی جانب سے بھی اس سلسلہ میں مہم چلائی جانی چاہئے ۔ جو وقت کے اعتبار سے بہترین ہتھیار ہے ۔ اور ہماری حکومت بھی کیرالا ریاست کی طرز پر اسمبلی میں قرار داد منظور کروا کر مرکز کو روانہ کرے اور اس کالے قانون کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوں ۔۔