حیدرآباد۔ 22 ڈسمبر (سیاست نیوز) کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی ایم پی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اظہار احتجاج کے طور پر وہ اپنے گھروں پر قومی ترنگا لہرائیں۔ اسد اویسی نے جو یہاں ریالی سے خطاب کررہے تھے، کہا کہ اس (گھروں پر قومی پرچم لہرانے) سے بی جے پی کو یہ پیغام جائے گا کہ انہوں نے غلط قانون بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف ہیں، یہ صرف مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ تمام ہندوستانیوں کی جدوجہد ہے۔