این آر سی کے خلاف قرار داد کی منظوری پر آج شاہی مسجد باغ عامہ میں خصوصی دعا و اظہار تشکر

   

حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ) : جوائنٹ ایکشن کمیٹی بروز جمعرات 19 مارچ کو بعد نماز عصر شاہی مسجد باغ عامہ میں خصوصی دعا اور تلنگانہ حکومت سے اظہار تشکر کا فیصلہ کیا ہے ۔ جناب محمد مشتاق ملک کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی و صدر تحریک مسلم شبان کی زیر نگرانی یوم دعا اور اظہار تشکر کا اجتماع منعقد ہوگا ۔ کمیٹی کے زیر اہتمام تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں آج بعد عصر خصوصی دعا اور اظہار تشکر این ار سی ، این پی آر اور سی اے اے پر اسمبلی میں قرار داد کی منظوری پر منعقد شدنی اس پروگرام میں علمائے کرام ، مفتیان کرام اور مختلف جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ۔ جناب امجد اللہ خاں ترجمان ایم بی ٹی ، جناب عبدالعزیز صدر ایم پی جے ، مولانا نصیر الدین امیر وحدت اسلامی ، مفتی شفیق عالم جامعی ، ڈاکٹر آصف عمری ، جمعیت اہلحدیث ، صوفی عقیل احمد انصاری سکریٹری صوفی کونسل ، جناب علیم خاں فلکی سوشیوریفارم سوسائٹی ، مفتی عبدالفتح چینائی ، حافظ خالد علی خاں قادری ، شکیل ایڈوکیٹ ، جناب ایم اے غفار نائب صدر شعبان ، سید عظیم الدین و دیگر نے خصوصی دعا اور اظہار تشکر میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔