ڈھاکہ ۔ /29 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بارڈر گارڈس بنگلہ دیش (BGB) کے سربراہ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں شہریوں کے قومی رجسٹر کا معاملہ ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے اور دونوں ممالک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے گارڈس کے درمیان بہترین تال میل پایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل میجر جنرل شفیق الاسلام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بی جے پی ہندوستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں پرکڑی نظر رکھے گی اوراس کی روک تھام کی جائے گی ۔ یہاں اس بات کاتذکرہ ضروری ہے کہ مسٹر اسلام کی قیادت میں بی جے پی کا ایک وفد ہندوستان کے دورہ پر ہے جہاں ڈی جی سطح کی بات چیت کی جائیگی ۔ بارڈر سکیورٹی فورس (BSF) نے یہ بات بتائی ۔ جب این آر سی کے بارے میں مسٹر اسلام سے استفسار کیا گیا تو انہوں نے اسے قطعی طورپر ہندوستان کا داخلی معاملہ قرار دیا ۔