این ار سی – سی اے بی :سونیا، پرینکا اور اویسی سمیت کئی لوگوں پر مقدمہ درج

,

   

علی گڑھ: اترپردیش کے علی گڑھ میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) عدالت میں کانگریس قائدین سونیا گاندھی ، پریانکا گاندھی واڈرا اور دیگر کے خلاف ترمیم شدہ شہریت ایکٹ کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر شکایت درج کی گئی۔

وکیل پردیپ گپتا کے ذریعہ دائر شکایت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی اور صحافی رویش کمار کے نام بھی شامل ہیں۔

عدالت نے شکایت تسلیم کی اور اب اس معاملے پر 24 جنوری کو سماعت ہوگی۔

مبینہ تقاریر قائدین اور صحافی کی طرف سے شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 پر دی گئیں ، جو پاکستان ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے مذہبی ظلم و ستم سے فرار ہونے والے ہندوؤں ، سکھوں ، جینوں ، پارسیوں ، بدھسٹوں ، اور عیسائیوں کو شہریت فراہم کرتی ہیں۔ جو 31 دسمبر 2014 کو یا اس سے پہلے ہندوستان اۓ ہیں۔